حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے تین آئی اے ایس عہدیداروں کو ان کے موجودہ ذمہ داروں کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی زائد ذمہ داری الاٹ کی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری آئی آر کرشنا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ مسٹر جے رامانند اسپیشل چیف سکریٹری جی اے ڈی کو سکریٹری یوتھ سرویسس، اسپورٹس، ٹورازم اینڈ کلچر کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ ذمہ داری شریمتی چندنا کھن اسپیشل چیف سکریٹری ٹورازم کو دی گئی تھی۔ شریمتی چندناکھن اسپیشل چیف سکریٹری ٹورازم کو سکریٹری کلچر اینڈ یوتھ اڈوانسمنٹ کے عہدہ کی زائد ذمہ داری برقرار رہے گی۔ مسٹر شیکھر پرساد سنگھ پرنسپل سکریٹری کمرشیل ٹیکسس اینڈ ایکسائیز ریونیو کو اسپیشل چیف سکریٹری جنگلات و ماحولیات کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ شریمتی جی جیا لکشمی کمشنر سوشیل ویلفیر کو ممبر سکریٹری اے پی پولیوشن کنٹرول بورڈ کی زائد ذمہ داری دی گئی۔