تیل کی قیمت میں پھرکمی، 56 ڈالر فی بیارل سے بھی کم

لندن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ چہارشنبہ کو ایک مرتبہ پھر برینٹ کروڈ آئیل 56 ڈالر فی بیارل سے نیچے آگیا اور 55.81 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ منگل کو اس کی قیمت 59 ڈالر فی بیرل تھی۔ ادھر امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.81 ڈالر کمی کے بعد 50.24 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ امریکہ کے پاس موجود خام تیل کے ذخائر 1982 کے بعد ریکارڈ 41 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار بیارل کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔