تیسرے محاذ پر چیف منسٹر کا محض ڈرامہ : پنالہ لکشمیا کا الزام

حیدرآباد 3 مئی ( این ایس ایس ) سابق وزیر پنالہ لکشمیا نے آج کہا کہ سابق یو پی چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے محض 18 فون کال کرنے کیلئے حیدرآباد کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ وفاقی محاذ کا ڈرامہ کر رہے ہیں تاکہ اپنی غلطیوں کو پوشیدہ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ عوام کی عزت نفس کو متاثر کرتے ہوئے تیسرے محاذ کی باتیں شروع کی ہیں۔ وہ بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ کے سی آر سی بی آئی مقدمات سے بچنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں اور کوئی ان کے محاذ کا حامی نہیں ہے ۔