تیسرے بچے سے ووٹنگ کا حق سلب کرلیں: رام دیو

ہردوار 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو رام دیو نے متنازعہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان آبادی کو دھماکو حد تک بڑھانے کا متحمل نہیں ہے اور کچھ عجیب و غریب تجویز کے تحت بعض اقدامات کا ذکر کیا جیسے تیسرا یا اُس کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کو ووٹنگ کے حقوق اور دیگر سرکاری مراعات سے محروم کردیا جائے۔ اُنھوں نے یہاں گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہاکہ ملک کی آبادی کو 150 کروڑ سے متجاوز نہیں ہونے دینا چاہئے۔ ایسا صرف اُسی وقت ممکن ہے جب ہم قانون سازی کرتے ہوئے کوئی بھی والدین کے تیسرے یا اُس کے بعد والے بچے کو ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے کی گنجائش فراہم کریں۔ ایسے بچوں کیلئے انتخابات لڑنے اور دیگر سرکاری فوائد سے استفادہ کرنے کی گنجائش نہیں رہے گی۔