حیدرآباد27مارچ (یواین آئی) ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ہے۔ توپران منڈل کے تاتا پلی سے تعلق رکھنے والے سری سیلم کی شادی چھ سال پہلے ممتا کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔انہیں دو لڑکیاں ہیں۔تیسری مرتبہ خاتون حاملہ ہو گئی۔اسے اس بات کا خوف کھائے جا رہا تھا کہ شاید اس بار بھی بیٹی ہوگی۔اسی خوف کے نتیجہ میں ممتا نے گزشتہ روز اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔