ممبئی ۔ 20 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن تیستا سیتلواد نے آج سی بی آئی کے روبرو اپنا قلمبند کرایا ۔ اُن کی فرم پر غیرملکی عطیہ جات ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے ذریعہ تقریباً 2.9 لاکھ ڈالر بیرونی عطیے وصول کرنے کا الزام ہے ۔ مقامی عدالت نے تیستا سیتلواد کو تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی ۔