احمد آباد ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) استغاثہ نے آج الزام عائد کیا کہ این جی او سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس جسے تیستا ستیلواد چلا رہی ہیں، نے فنڈ کا غلط استعمال کیا ہے۔ گجرات فسادات سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے اس این جی او کثیر تعداد میں بیرونی فنڈ مل رہا ہے لیکن تیستا نے اس کا غلط استعمال کیا ہے ۔ 2007 ء میں جسٹس اینڈ پیس کو فنڈ کی شکل میں بھاری رقم وصول ہوئی ہیںلیکن اس سال 20 فروری تک اس کے اکاؤنٹس کروڑہا روپئے سے بھرے بتائے گئے۔خصوصی وکیل سرکار اجئے چوکسی نے سیشن عدالت کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے تیستا ستیلواد کو قبل ا ز گرفتاری ضمانت دینے کی مخالفت کی۔ اجئے چوکسی احمد آباد کرائم برانچ کی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تیستا اور ان کے شوہر پر الزام عائد کیا کہ ان دونوں نے ملک کر فنڈ میں غبن کیا ہے۔گلبرگ سوسائٹی میں فساد متاثرین کیلئے عمارت بنانے کے نام پر کروڑہا روپئے حاصل کئے ہیں۔