تیز ہوائیں اور گرج چمک کی پیش قیاسی : اسکائی میٹ

حیدرآباد 3 مئی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ اسکائی میٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں ماقبل مانسون بارش کی گرفت برقرار رہے گی ۔ جنوبی ہند میں بھی مرطوب ہوائیں چل رہی ہیںجس کی وجہ سے ہلکی سے اوسط بارش ساحلی آندھرا پردیش ‘ اندرونی کرناٹک ‘ کیرالا و ٹاملناڈو کے علاوہ رائلسیما وتلنگانہ میں بھی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں بھی بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں شام یا رات کے وقت بارش اور گرج چمک کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 40 و اقل ترین 27 ڈگری ہوسکتا ہے ۔