تیز رفتار کار کی ٹکر، 5 زخمی

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے مضافاتی علاقہ منے گوڑہ ولیج میں پیش آئے ایک واقع میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے آٹو رکشا میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس آدی بٹلہ نے بتایا ہے یہ حادثہ آج صبح 9.30 بجے اس وقت پیش آیا جب لاپرواہی سے کار چلانے والے ڈرائیور نے آٹو رکشھا کو ٹکر دے دی ۔ اس آٹو میں سوار پانچوں افراد زخمی ہوگئے جس کے نتیجہ میں انہیں مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ پولیس آدی بٹلہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔