پٹنہ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار بھارتیہ جنتا پارٹی قانون ساز اسمبلی کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے کام کے بدلے زمین معاملے میں ایک اور نیا انکشاف کرتے ہوئے آج کہا کہ لالو رابڑی حکومت میں وزیر رہے برج بہاری پرساد کی بیوی رما دیوی نے لالو یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو تقریباً چار سال کی عمر میں ہی تیرہ ایکڑ بارہ ڈسمل زمین عطیہ میں دے دی تھی۔ مودی نے یہاں جنتا دربار کے بعد منعقد پریس کانفرنس میں دستاویزی ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ لالو رابڑی حکومت نے سائنس اور ٹکنالوجی اورتوانائی کے وزیر رہے برج بہاری پرساد کی بیوی رما دیوی نے 23مارچ 1992 کو آر جے ڈی صدر لالویادو کے بڑے بیٹے اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کو صرف تین سال آٹھ ماہ کی عمر میں ہی تیرہ ایکڑ بارہ ڈسمل زمین عطیہ میں دے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح لالو یادو کے وزیر ریل کے دور میں مرکز میں وزیر بننے کے لئے آر جے ڈی کے رگھوناتھ جھا اور کانتی سنگھ نے آر جے ڈی صدر کے خاندان کو کروڑوں روپے قیمت کی جائیداد عطیہ میں دی تھی۔