پاناجی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوا پولیس نے آج بمبئی ہائیکورٹ کو بتایا کہ تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال کے رشتہ دار دہلی میں اس کیس سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج ہر کسی کو دکھا رہے ہیں۔ تیج پال پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی جونیئر صحافی خاتون کے ساتھ دست درازی کی تھی۔ اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو تیج پال کے حوالے کیا گیا تھا لیکن ان کے ارکان خاندان دہلی میں ہر کسی کو دکھاکر اپنا کیس مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔