پناجی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی ہائی کورٹ نے آج تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال کی درخواست ضمانت کی سماعت فلمبندی کے ساتھ شروع کردی ۔ ان پر ایک اسٹار ہوٹل کی لفٹ میں اپنی خاتون ساتھی پر جنسی حملہ کرنے کا الزام ہے۔ جسٹس یو وی باکرے پر مشتمل واحد رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ۔ فلمبندی سے اتفاق کرلیاجبکہ استغاثہ اور دفاع کے وکلیء نے متفقہ طور پر اس کی تحریری رائے دی۔ عدالت نے سماعت کا آغاز 10 بجے دن کیا۔ 50 سالہ صحافی ایک جونیر خاتون ساتھی کی عصمت ریزی کے جرم میں زیر حراست ہے اور اس نے درخواست ضمانت پیش کی ہے۔