تیج بہادر کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی، 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے وارانسی سیٹ سے پرچہ نامزدگی منسوخ کیے جانے کے خلاف بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے برخاست نوجوان تیج بہادر یادو کی عرضی جمعرات کو مسترد کر دی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے عرضی کو مثبت – منفی بنیاد پر مسترد کر دیا۔جسٹس گوگوئی نے کہا ‘‘ہمیں اس درخواست پر غور کی کوئی بنیاد نظر نہیں آ رہی ہے ۔ ہم اسے مثبت – منفی بنیاد پر مستردکرتے ہیں’’۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت نے گزشتہ روز کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ عرضی گزار کی شکایت کی جانچ کرکے اپنا موقف جمعرات تک اس کے سامنے پیش کریں ۔تیج بہادر یادو نے نامزدگی منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔