تیجاس میزائیل کا کامیاب تجربہ صدر، وزیراعظم کا پیام مبارکباد

نئی دہلی۔یکم جولائی(سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ڈی آر ڈی او کو اوسط فاصلہ کے میزائل تیجاس کی کامیاب آزمائشی پرواز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آر ڈی او کو چاہئے کہ اور زیادہ عظیم کوششیں کریں اور ہندوستان کی اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے آج دیسی ساختہ ہلکے لڑاکا طیارہ تیجاس کی ہندوستانی فضائیہ میں شمولیت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہارت اور ہندوستانی سائنسدانوں کی طاقت کی ایک اور نمایاں مثال ہے۔ہندوستان نے کل دو نئے میزائلس کا تجربہ کیا تھا جن کا حملہ کرنے کا دائرہ 70 کیلومیٹر تک ہے۔