نئی دہلی ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک زیر دریافت قیدی جس پر اپنی حاملہ بیوی اور ایک 3 سالہ بچہ کے قتل کا الزام ہے ۔ آج ہائی سیکوریٹی تہاڑ جیل میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ وکرم بھاٹیہ جو کہ آرکیٹک تھا جیل نمبر 3 میں آج صبح 7 بجے خود کشی کرلی ۔ جہاں اسے ذہنی علاج کے لیے رکھا گیا تھا ۔ وہ اپنے وارڈ کے علحدہ مقام پر گیا اور اپنی توال سے پھندہ بناکر عمارت کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ اسے فی الفور دین دیام اپیادھیائے ہاسپٹل منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ معاشی پریشانیوں کے باعث وکرم ذہنی دباؤ میں تھا اس نے گذشتہ سال اکٹوبر میں شمالی مغرب دہلی کے علاقہ کیشور پورم میں اپنی حاملہ بیوی اور بچہ کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اگرچیکہ وکرم نے بھی خود کشی کی کوشش کی تھی لیکن پولیس بروقت وہاں پہنچ کر اسے بچا لیا ۔ جیل حکام نے بتایا کہ وکرم کے دماغی امراض کا انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بہیویر اینڈ الائیڈ سائنس میں علاج چل رہا تھا ۔