تہاڑ جیل میں زیر دریافت قیدی کا قتل

نئی دہلی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تہاڑ جیل میں آج دو پہر ایک قتل کے ملزم کا قتل کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ تین دوسرے قیدیوں نے پرانی مخاصمت کی بنا پر یہ قتل کیا ۔ آج دو پہر دو بجے کے وقت تین قیدی اجئے کمار نامی ملزم کے قریب آئے اور تیز دھاری شئے سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔