اندور25دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آج محض آدھے گھنٹے میں اندور میونسپل کارپوریشن کے حکام نے پبلک مقامات پر تھوکنے والے چھ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہر ایک پر پانچ پانچ سو روپے کا جرمانہ کیا۔کارپوریشن کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر نٹور سارڈا نے بتایا کہ پبلک مقامات پر تھوکنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے احکامات آج سے نافذ ہوگئے ہیں، جس کے تحت آج صبح 10 بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان چھ لوگوں کو تھوکنے اور گندگی پھیلانے کے جرم میں پکڑا گیا اور سبھی سے پانچ پانچ سو روپے وصول کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد صفائی اور ستھرائی کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا اور صحت کے لئے مضر اشیا کا استعمال کرنے سے لوگوں کو روکنے کی کوشش کرنا ہے ۔