لندن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ مستعفی وزیراعظم تھریسامے کی جانشینی کیلئے بورس جانسن نے اپنے ڈیجیٹل کی مہم کا آغاز کردیا اور کنزرویٹیو پارٹی قائد کی حیثیت سے موصوف برطانیہ کے آئندہ وزیراعظم بننے کیلئے ایک ایسے موقع پر اپنی تمام تر توانائیاں جھونک رہے ہیں جب ان کے ’’دوست‘‘ یعنی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی برطانیہ کے دورہ پر پہنچے ہیں۔