صبح ایک بوائیلر دھماکہ سے پھٹ گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور دیگر 13 شدید زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اودیش تیواری نے بتایا کہ برقی اسٹیشن میں ورکرس کام میں مصروف تھے کہ اچانک بوائیلر پھٹ پڑا۔ حادثہ کی وجوہات نہیں معلوم ہوسکی۔ تاہم احتیاطی طور پر پورے احاطہ کی گھیرا بندی کردی گئی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 7 زخمیوں کو نہرو میڈیکل ہاسپٹل AMO اور باقیماندہ زخمیوں کو دیگر دواخانوں میں شریک کروادیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع پر عوام کا ہجوم اُمڈ پڑا جس پر قابو پانے کیلئے پولیس کو مشکلات پیش آئیں۔برقی اسٹیشن میں دھماکہ کے بعد برقی کی سربراہی متاثر ہوگئی اور دھماکہ کی آواز سے قرب و جوار کے علاقوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور عوام ایک دوسرے سے معلومات حاصل کرتے دیکھے گئے۔
امریکہ : گجراتی خاتون جانبر نہ ہوسکی
نیویارک ، 2 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد گجراتی خاتون مردولا بین پٹیل کو جو امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کی ایک گیس اسٹیشن میں ملازم تھی، اور جسے مسلح ڈکیتی کی کوشش کے دوران چہرے پر گولی ماری گئی ، وہ اپنے زخموں سے آج جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا تھا۔ وہ پاؤڈرس ویلے کے ایک گیس اسٹیشن میں اسٹور کی شریک مالکہ تھی۔ کسی نامعلوم شخص نے اس پر گولی چلائی، جس کی تلاش جاری ہے۔