تھا ئی لینڈ کے حکمراں پریوت نے اپنے دوست کو سِن سٹی کا میئر بنادیا

بنکاک ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے جنٹالیڈر نے پٹایا کے سِن سٹی کے میئر کے طورپر ایک بدنام زمانہ سیاست داں کومقرر کیا ہے جسے اُن کا زبردست حلیف تصور کیا جاتا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جنٹا لیڈر پریوت چان ۔ او۔ چا اپنے حلیفوں کو کچھ اس طرح سے خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ آئندہ سال منعقد شدنی انتخابات میں اُن کی (پریوت) زبردست تائید کی جاسکے۔ پٹایا اپنے ساحل سمندر، بہترین ہوٹلس ( جو دراصل جوئے اور سیکس کے لئے عیاشی کے اڈے ہیں) اور مجموعی طورپر ایک ایسا شہر مانا جاتا ہے جہاں لوگ سوتے نہیں۔ ہندوستان کے صنعتی دارالخلافہ ممبئی اور تھائی لینڈ کے پٹایا کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ شہر دن کو بھاگتے ہیں اور رات کو جاگتے ہیں۔ سن سٹی کے موجودہ میئر کو ہٹاکر سونتھایا کھونلوئم کو میئر بنادیا ہے ۔ رائل گزٹ میں کئے گئے ایک اعلان میں یہ بات کہی گئی ۔