سیئول، 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان اس سال کے آخر تک جزیرہ نما کوریا میں میزائل دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹي ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (ٹي ایچ اے ڈی) یعنی تھاڈ میزائل کی تعیناتی پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ چین نے اس کی مخالفت کی ہے ۔شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور جنوبی کوریا تھاڈ میزائل کے تعیناتی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس کی دو دنوں کے دورہ پر جنوبی کوریا گئے ہیں جہاں انکی ملاقات جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہان منکو اور دیگر دوسرے سینئر حکام سے ہوئی۔مسٹر ہان اورمسٹر میٹس کی ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کے وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں لیڈر پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت جنوبی کوریا میں اس سال کے آخر تک تھاڈ میزائل تعینات کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ انکا دعوی ہیکہ یہ تعیناتی صرف شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے ہے ۔ دوسری طرف دونوں ممالک کے اس فیصلے کی چین نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سختی سے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل اینٹی دفاعی نظام کی تعیناتی کی مخالفت کرتا ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے آج کہا کہ چین مسلسل تھاڈ میزائل نظام کی تعیناتی کی مخالفت کرتا رہا ہے کیونکہ اس سے چین کی اپنی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔ اس قدم سے جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی اور بڑھے گی۔