تھانے میں کشتی اُلٹ جانے سے 6افراد تیر کر کنارے پہونچ گئے

تھانے 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) 6 ماہی گیر تیرتے ہوئے ساحل کے محفوظ علاقہ پر پہونچ گئے جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ اُن کی ماہی گیر کشتی بحیرۂ عرب میں ساحل التان کے قریب اُلٹ گئی تھی۔ تاہم یہ حادثہ کل 9.30 بجے شب پیش آیا تھا جبکہ اِس کشتی میں 7 ماہی گیر سوار تھے اور گہرے سمندر میں سفر کررہے تھے جبکہ ایک اونچی موج کی وجہ سے اُن کی کشتی اُلٹ گئی۔ 4 ماہی گیر کل رات دیر گئے محفوظ مقام پر پہونچے۔ غوطہ خور اور مقامی افراد لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں کیوں کہ ہنوز ایک شخص لاپتہ ہے۔