تھانے دواخانہ میں آتشزدگی ‘ایمبولنس گاڑیاں خاکسترں‘ وارڈ بوائے گرفتار

تھانے۔ 28 ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چار گاڑیاں بشمول تین ایمبولنس تھانے سیول ہاسپٹل کے احاطہ میں جل کر خاکستر ہوگئی ۔ جبکہ آج شام ایک گاری میں آگ بھڑک اٹھی جس میں وہاں کھڑی ہوئی دیگر تین ایمبولنس گاڑیوں اور ایک جیب کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ یہ تام گاڑیاں آئی سی یو کے قریب تھیں ۔ فائر انجن فوری پہنچ گیا اور آگ بجھادی گئی ۔ آگ لگنے کی وجوہات زیر تحقیق ہیں ۔ گاڑیوں کی ملکیت وغیرہ کی تفصیلات معلو م کی جا رہی ہیں ۔ تمام گاڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں ۔ شبہ کے تحت وارڈ بوائے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

خصوصی اختیارات قانون پر دوبارہ غور کا وقت ابھی نہیں آیا : سربراہ فوج
نئی دہلی ۔ 28 ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سربراہ فوج جرنل بپین راوت نے کہا کہ فوج کے خصوصی اختیارات قانون پر ازسرنو غور کرنے کا وقت ابھی نہیں آیا ہے ۔ فوج کو مختلف کاررائیوں کے دوران گڑبڑزدہ علاقوں میں کارروائی کرنے پر جواب دہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ جرنل راوت نے کہا کہ اس قانون کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا ۔