تھانہ : نا معلوم افراد نے ۹۲؍سالہ کسان کا قتل کردیا ،قاتلوں کی تلاش جاری

تھانہ : ایک ۹۲؍ کسان کو مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔پولیس نے آج یہ بات کہی ۔تفصیلات کے مطابق چہارشنبہ کی شب مہادیو جادو جو پیشہ سے کسان ہے۔یہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس کے مکان میں سورہا تھا

۔دریں اثناء کچھ لوگ وہاں آگئے او راسے زبر دستی اس کے مکان سے دور لے گئے۔پولیس نے کہا کہ جمعرات کی صبح جادو کی نعش دستیاب ہوئی۔اور اس کے چہرہ اور سر پر زخم کے گہرے نشان موجودتھے۔اس کی نعش ان کے مکان سے کچھ فاصلہ پر پائی گئی ۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا گیا ۔اور نا معلوم افراد کے خلاف آئی پی سی سیکشن۳۰۲؍درج کر لیاگیا۔او رقاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس قتل کی وجہ اراضی کی مخاصمت ہوسکتی ہے۔