تھانہ میں اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ

تھانہ ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سالگرہ تقریب کی آڑ میں 2 افراد نے ایک 15 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کردی ۔ یہ واقعہ 30 ستمبر کی شب 2 بجے اور 6 بجے کے درمیان پیش آیا ۔ پولیس میں درج شکایت کے مطابق متاثرہ لڑکی تھانہ میں علاقہ گھوڑو بنڈر روڈ کی ساکن ہے اور اس رات سالگرہ تقریب منانے کے لیے اس کے بوائے فرینڈ 21 سالہ کاڈستاب چوہان نے اپنی موٹر سیکل پر بٹھا کر لڑکی کو علاقہ کوپری میں بھارت انجینئرنگ کالج کے قریب لے گیا جہاں پر چوہان کے رشتہ کی ایک بہن دیپالی اہیری ( 25 سال ) نے کول ڈرنک پیش کیا ، اور مشروب پینے کے بعد یہ لڑکی بے ہوش ہوگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوہان اور اس کے دوست 30 سالہ مندار نے اس کی عصمت ریزی کردی جب کہ اہیری خاموشی سے یہ منظر دیکھ رہی تھی ۔ پولیس نے آج تینوں ملزمین کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرلیا ہے اور مذکورہ مشروب میں نشہ آور اشیاء ملانے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔