بنکاک ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی جنٹا کو آج عبوری دستور کیلئے شاہ کی منظوری حاصل ہوگئی جس میں ایک سال طویل سیاسی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے تاکہ مفرور سابق وزیراعظم تھاکسین سیناواترا کے اثرورسوخ کو ختم کیا جاسکے۔ یہ پہلی مرتبہ ہیکہ تھائی کنگ بھومی بول ادولیادیج (86 سالہ) جو علیل ہیں، انہوں نے باغی لیڈر جنرل پرایوت چان اوچا کو ملاقات کا وقت عطا کیا جبکہ ملٹری نے دو ماہ قبل اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔