بنکاک ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کئی افراد اس وقت لاپتہ ہوگئے جبکہ تیز رفتار ہواؤں کے نتیجہ میں سمندر متلاطم ہوگیا ۔ تھائی لینڈ کے سیاحتی مرکز پوکیڈ کے ساحل پر ایک کشتی الٹ گئی جس میں 90 مسافر سوار تھے ۔ فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ کیا وہ سیاح تھے ۔ متضاد تفصیلات وصول ہورہی ہیں جبکہ بچاؤ کارروائی رات میں بھی جاری رہی ۔ عہدیدار کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔