بنکاک۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ پولیس نے آج ایک ترکی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے تعلق سے شبہ ہے کہ وہ 17 اگست کے برہما مندر میں ہوئے دھماکہ میں بھی ملوث ہے ۔ یہ حملہ اس ملک کا سب سے بدترین حملہ تھا جس میں 20افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ اس شخص کو اس کے بنکاک میں واقع نونگ چوک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء اور دھماکو اشیاء بنانے والے مٹیریلس بھی دستیاب ہوئے ہیں