بنکاک ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں پھنسے شام کے فلسطینی نژاد شہریوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ انھیں پناہ گزینوں کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔ ان میں سے درجنوں افراد آج یہاں پناہ گزینوں کیلئے یو این ہائی کمشنر کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے۔ اس موقع پر انھوں نے تھائی لینڈ میں اپنی حالت زار کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ گزشتہ برس سے اب تک تھائی لینڈ میں شام کے تقریباً 300 فلسطینی نژاد شہری پہنچ چکے ہیں۔
ایشین اکنامک فورم کا آغاز
ہینن (چین) ،10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشین اکنامک فورم آج سے چین میں شروع ہوگیا ہے۔ جمعرات کی صبح چین کے وزیراعظم لی کیقیانگ نے اس فورم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے زور دیا کہ علاقائی سلامتی کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ مندوبین سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ایشیا میں علاقائی سلامتی کیلئے ’کواپریشن فریم ورک‘ کی تشکیل کیلئے سرگرمی سے کام کیا جانا چاہئے۔