تھائی لینڈ میں نو سال کے بعد سزائے موت پر عمل آوری

بنکاک ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ نے 2009ء کے بعد پہلی بار سزائے موت پانے والے ایک 26 سالہ ملزم کی سزائے موت پر عمل آوری کی جس کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید مذمت کی ہے۔ تھیراسک لونگجی نامی ملزم کو زہر کا انجکشن دیکر سزائے موت پر عمل آوری کی گئی۔ ڈپارٹمنٹ آف کریکشنس نے یہ بات بتائی۔ دریں اثناء وزارت انصاف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ وضاحت کی گئی کہ ملک میں سزائے موت کا قانون ہنوز باقی ہے البتہ اس پر عمل آوری شاذونادر ہی کی جاتی ہے۔ 2009ء کے بعد 2018ء میں سزائے موت دیئے جانے سے واضح ہوجاتا ہیکہ 9 سال کے طویل عرصہ کے بعد کسی ملزم کی سزائے موت پر عمل آوری کی گئی۔