تھائی لینڈ میں فوجی سربراہ پرایوت چان وزیر اعظم منتخب

بنکاک ، 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی نے فوج کے سربراہ پرایوت چان اوچا کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا۔ تھائی لینڈ میں گذشتہ سال ینگ لک شیناوترا کے مجبوراً استعفیٰ کے بعد 22 مئی کو خونی بغاوت کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا تھا، قومی اسمبلی کے 197 اراکین میں سے 191 نے فوج کے سربراہ 60 سالہ پرایوت چان اوچا کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ باقی 6 اراکین، ایوان سے غیر حاضر تھے۔ وزیر اعظم کی عہدہ پر تصدیق کیلئے شہنشاہ بھومبیلو ادولیادیج سے منظوری لی جاتی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین کے قیام جمہوریت پر زور کے باوجود قومی اسمبلی نے آئندہ سال اکتوبر میں چناؤ کا اعلان کیا ہے۔