بنکاک 26 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے وسطی سامت سونگ کرم صوبہ میں ایک کشتی کے دوسرے کشتی کے ٹکراجانے کے نتیجہ میں ہنگری سے تعلق رکھنے والی ایک 61 سالہ خاتون ہلاک اور 22 دوسرے بیرونی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 30 نشستی کشتی میں 23 سیاحوں کو ایک سیاحتی مقام کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک اور مسافر بردار کشتی سے اس کا ٹکراؤ ہوگیا ۔