تھائی لینڈ میں حکومت مخالف جلوس پر حملہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 58 زخمی

بنکاک۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نامعلوم بندوق برداروں نے جو پک اَپ ٹرکس میں سوار تھے، حکومت مخالف احتجاجی جلوس پر شمالی تھائی لینڈ میں دستی بم پھینکے اور آگ لگادی جس کی وجہ سے ایک 5 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی اور دیگر 58 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تشدد دارالحکومت کے باہر پھیل گیا۔ یہ حملہ کل رات دیر گئے صوبہ ٹراٹ میں کیا گیا۔ یہاں احتجاجی ایک جلوس نکالتے ہوئے وزیراعظم انگلک شناواترا کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے تھے۔ اپوزیشن کے ترجمان نے کہا کہ تقریباً 2 ہزار احتجاجی مظاہرین حملہ کے وقت جلوس میں شامل تھے۔ پہلے ٹرک سے دستی بم پھینکے گئے جس سے 20 افراد بشمول پیپلز ڈیموکریٹ ریفارم کمیٹی کے گارڈس زخمی ہوگئے جب کہ دوسرے ٹرک سے احتجاجیوں پر اندھادھند فائرنگ کی گئی۔ بعد ازاں بندوقوں کا رُخ جلسہ عام کے شہ نشین کی طرف کردیا گیا۔ فائرنگ سے ایک کم عمر لڑکی ہلاک اور 34 افراد زخمی ہوگئے۔