بنکاک ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے آج کلیدی چوراہوں کی ملک گیر سطح پر ناکہ بندی کا آغاز کردیا۔ تاکہ شہر بنکاک کا بند کامیاب ہوسکے۔ شہر اور فوج پریشان حال وزیراعظم انگلک شناوترا کو اقتدار سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں اور وہ احتجاجی جلوس کے دوران ایک رکاوٹ توڑنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کے بموجب نامعلوم بندوق بردار موٹر سیکلوں پر سوار تھے اور احتجاجیوں پر فائرنگ کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹ پارٹی نے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکی،
اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے احتجاجی جلوس نکال رہی اور جلسے منعقد کر رہی ہے۔ احتجاجی چاہتے ہیں کہ وزیراعظم انگلک شناواترا اور ان کے بھائی سابق وزیراعظم تھاکسن شناواترا تھائی لینڈ کی سیاست سے ترک تعلق کرلیں۔ تھاکسن شناواترا کی حکومت کا 2006 ء میں ایک بغاوت کے ذریعہ تختہ الٹ دیا گیا تھا اور وہ دبئی میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انگلک شناواترا نے 2 فروری کو وسط مدتی انتخابات کا اعلان کیا ہے لیکن اپوزیشن انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے چاہتا ہے کہ وزیراعظم پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔