تھائی لینڈ: بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 30 ہلاک

بنکاک ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ منگل کو حکام نے بتایا کہ رات دیر گئے یہ حادثہ صوبہ تاک میں پیش آیا۔ اس بس پر مقامی انتظامیہ کے لوگ سوار تھے۔ حکام کے بقول مرنے والوں میں 21 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ ڈھلوان پر اترتے ہوئے بس کی بریک فیل ہو گئی۔

یوکرین کے وزیر دفاع مستعفی
کیف ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کے قانون سازوں نے آج وزیر دفاع کااستعفیٰ منظور کرلیا جبکہ کریمیائی جزیرہ نما سے ہزاروں فوجیوں کی دستبرداری شروع ہوگئی ہے ، جہاں اب روس کا کنٹرول ہوگیا ہے ۔ مستعفی وزیر دفاع ایگور تینیوخ نے کہاکہ وہ بحران کے دوران وزارت دفاع کی کارکردگی پر تنقیدوں کو مسترد کرتے ہیں۔