تھائی لینڈ: ایک پاکستانی شہری ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

بنکاک ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں ایک پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ تھائی ائیر پورٹ پر ایکسرے مشین کے ذریعے ایک پاکستانی شہری کے معدے میں مشتبہ مواد کی موجودگی کی شناخت ہونے کے بعد جب اس کی تلاشی لی گئی اور اس کا طبی معائنہ کیا گیا تو اس کے پاس 1.2 بلین مالیت کی ہیروئن کے 20 پیکٹ برآمد ہوئے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔