تھائی لینڈ اور ماینمار میں طاقتور زلزلہ

دیواروں اور سڑکوں پر شگاف، مندروں کو نقصان
بنکاک ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی تھائی لینڈ اور ماینمار آج 6.3 شدت کے طاقتور زلزلہ سے دہل گئے جس کے نتیجہ میں سڑکوں اور دیواروں پر شگاف پڑ گئے۔ ایرپورٹس اور بدھ مندروں کو نقصان پہنچا۔ تھائی لینڈ کے شمالی شہر چیانگ رائی کے قریب زلزلہ کا مبدا تھا۔ میانمار کا سب سے بڑا شہر یانگون بھی زلزلہ کی شدت سے دہل گیا۔ تاہم کہیں سے بھی کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات فوری طور پر موصول نہیں ہوئی ہے۔ چیانگ رائی میں گوتم بدھ کے بڑے مجسمہ کا سر گر پڑا۔ زلزلہ کے بعد چیانگ رائی ایرپورٹ کا تخلیہ کردیا گیا۔ دونوں ملکوں میں زلزلہ کے بعد خوفزدہ عوام دہشت و سنسنی کی حالت میں سڑکوں پر نکل آئے اور تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔ ایک 73 سالہ ہندوستانی سیاح بی رکمنی نے بنکاک میں کہا کہ وہ دہشت و خوف کی حالت میں دروازے کا سہارا لیتے ہوئے وہیں بیٹھ گئیں۔