بینکاک ،28فروری ( سیاست ڈاٹ کام) تھائی ایئرویز نے تھائی لینڈ کے بیچ کی سبھی بین الاقوامی اڑانیں منسوخ کردی ہیں۔اس نے یہ فیصلہ پاکستان کے سبھی ہوائی اڈے بند کئے جانے کی وجہ سے کیا ہے ۔بینکاک پوسٹ کے مطابق 41ملکوں کے فضائی راستے میں تال میل قائم کرنے والی برسیلز میں واقع بین الاقوامی تنظیم یوروکنٹرول نے گزشتہ روز کوایک بیان میں ایئرلائنس کو بتایا کہ پاکستان کے فضائی راستے فوری طورپر بند کردئے گئے ہیں جس کی وجہ سے یورپ اور تھائی لینڈ کے درمیان کی پروازیں بھی متاثر ہونگی۔اڑانیں منسوخ ہونے سے جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا کے دیگر ہوائی اڈے بھی متاثر ہونگے ۔تھائی ایئرویز کے چیئرمین سمیتھ دامرونگ چیتھم نے کہا،‘‘ایمرجنسی جیسے حالات ہیں جس کا حل تھائی لینڈ اور یورپ کے درمیان کی اڑانوں کے راستوں کو بدل کر ہی کیا جا سکتا ہے جو آسان کام نہیں ہے ۔’’ کوپن ہیگن ، اوسلو ، برسیلس ، پیرس ، ماسکو ، فرینکفرٹ ،میونخ ،زورچ،اسٹاک ہوم ،لندن ،روم ،ملان اور ویانا کے درمیان کی 13پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔