تھائی احتجاجیوں کا نئے سرکاری اہداف کی سمت جلوس

بنکاک 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مخالف حکومت احتجاجی مظاہرین نے آج ایک بار پھر بنکاک میں جلوس نکالا اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا۔ جن پر حملوں میں ماضی میں دخل اندازی کی گئی تھی۔ وزیراعظم پر استعفیٰ کے لئے دباؤ برقرار رکھنے اور آئندہ ماہ کے مقررہ انتخابات منسوخ کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ جلوس نکالا گیا اور سرکاری عمارتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ جلوس تحریک کی رفتار میں انحطاط کو روکنے کے لئے نکالا گیا تھا۔ کئی احتجاجی مظاہرین نے اہم چوراہوں پر گزشتہ 4 دن سے ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ بنکاک بند کے نتیجہ میں وزیراعظم اینگلک شناواترا اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔ امکان ہے کہ احتجاجیوں کی تعداد میں ہفتہ کے دن مزید اضافہ ہوجائے گا۔

وزیر خارجہ امریکہ کی شام پر
بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
واشنگٹن 16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی شام کے موضوع پر مقرر بین الاقوامی اجلاس میں سوئٹزرلینڈ کے شہر مونٹریکس میں شرکت کریں گے۔ وہ وزارتی سطح کے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہاکہ کیری اور دنیا بھر کے وزرائے خارجہ جنیوا ۔ II عمل کا آغاز کریں گے۔ اِس کا مقصد جنیوا کے اعلامیہ پر عمل آوری ہوگا جس میں سیاسی، عبوری سودے بازی بھی شامل ہوگی تاکہ شام کی خانہ جنگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔