تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسپائس جٹ ملتوی

شمس آباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے ممبئی جانے والی اسپائس جٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے بموجب اسپائس جٹ آج صبح 5 بجکر 40 منٹ پر شمس آباد سے ممبئی جانے والی تھی کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائٹ روک دی گئی۔ گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد بھی عہدیداروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہ ملنے پر 180 مسافرین نے ایرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا جس کے بعد عہدیداروں نے دوسری فلائٹ کے ذریعہ تقریباً 100 مسافرین کو ممبئی روانہ کیا اور باقی مسافرین کو دوسری فلائٹ کے انتظام کرنے تک انتظار کرنے کو کہا۔ مسافرین ایرپورٹ پر ہی فلائٹ کا انتظار کررہے ہیں۔