ہیلی کاپٹرس ، ٹینکس اور والینٹرس شریک ، کئی مقامات پر جھڑپیں
بغداد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : عراقی فوج نے ہیلی کاپٹر گن شپس کی مدد سے ایک بڑی کارروائی شروع کی جس کا مقصد شمالی شہر تکریت پر جنگجوؤں کو بے دخل کرنا ہے جنہوں نے حیرت انگیز پیشرفت کرتے ہوئے اس ٹاون پر قبضہ کرلیا ہے ۔ عراق کا ایک بڑا حصہ حکومت کی کمزوری کے ذریعہ تقسیم کا شکار ہونے کے بعد فوجی عہدیداروں نے اپنی کارروائی کو ایک نئی جہت دی اور اب فوج جنگجوؤں پر اپنا تسلط قائم کرنے کے موقف میں دکھائی دے رہی ہے ۔ اس فوجی کارروائی میں کمانڈوز ، ٹینکس اور ہیلی کاپٹرس کے ساتھ ساتھ موافق حکومت جنگجو اور والینٹرس شامل ہیں ۔ تکریت کے عوام نے شہر کے مضافات اور جنوب میں جھڑپوں کی اطلاع دی لیکن لڑائی کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی ۔ سیکوریٹی عہدیدار جواد البولانی نے کہا کہ ہمارا اولین نشانہ تکریت ہے جو سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کا آبائی ٹاون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے ختم ہونے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے ۔۔