مہلوک حملہ آوروں میں ایک پاکستانی شہری کا انکشاف
کراچی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر ڈلاس میں پیغمبراسلام ؐ کے کارٹونس بانے کا جو مقابلہ منعقد ہوا تھا، جہاں دو افراد نے گھس کر فائرنگ کی تھی اور خود بھی پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم اس واقعہ کے ایک روز بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی شہری تھا۔ بندوق بردار نادر صوفی کے فیس بک پیج سے یہ معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ اس نے اس سے اسلام آباد کے انٹرنیشنل اسکول سے 1998ء میں گریجویشن کیا جبکہ اس کے کزن کا کہنا ہیکہ صوفی امریکہ میں پیدا ہوا جبکہ فیس بک پیچ پر یہ بھی تحریر کیا گیا ہیکہ اس نے یونیورسٹی آف اٹاوہ میں بھی پڑھائی کی ہے جبکہ دوسرا حملہ آور ایلٹن سمپسن ایک امریکی شہری ہے۔ تاہم اس نے مذہب اسلام سے وابستگی اختیار کرلی تھی اور ایف بی آئی کیلئے وہ کوئی نہیں شخصیت نہیں تھا۔ 2011ء میں اسے صومالیہ جاکر جہاد میں شامل ہونے کا منصوبہ بنانے کے الزام کا سامنا تھا، لیکن اس نے ایف بی آئی کو جھوٹ کہا تھا۔