رام مندر نہیں بنا یا تو گورکھپور جیسا حال ہوگا
بلند شہر: وشوا ہندو پریشد کے صدر ڈاکٹر پروین توگاڑیہ نے مر کزی او رریاستی حکومتوں ہر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزاور ریاست کی حکومتیں اصل مسئلہ سے بھٹک گئی ہے ۔توگاڑیہ نے فونوں حکومتو ں کو خبردار کیا کہ اگر یاودھیا میں رام مندر تعمیر نہیں ہوئی تو بی جے پی کا حشر گورکھپور کے ضمنی انتخابات جیسا ہوگا۔توگاڑیہ بلند شہر میں ایک جلسہ سے خطاب میں یہ بات کہی۔
توگاڑ یہ نے کہا کہ ۲۰۱۴ء میں ہندوؤں نے بی جے پی کو رام مندر تعمیر کے لئے ووٹ دیاتھا ۔لیکن مرکزی حکومت مندر کی تعمیر اور گؤ کشی کے خلاف قانون بنانے کے بجائے تین طلاق پر قانون بنا رہی ہے۔
انہوں نے دونوں حکومتو ں کوخبردار کیا کہ اگر ایو دھیا میں رام مندر نہیں بنایا گیا تو آئندہ لو ک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا حشر گورکھپور ضمنی انتخابات جیسا ہوگا۔
توگاڑیہ نے کارکنوں سے کہا کہ اگر حکومت مندر نہیں بنائے گی تو ہندو جمع ہوکر مندر کر تعمیر کرائیں گے۔