توگاڑیہ کا’پدماوتی‘ کی نمائش روکنے کیلئے قانون بنانے کا مطالبہ

جے پور۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )وشو ہندو پریشد کے صدر پروینتوگاڑیہ نے مرکزی حکومت سے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتي پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ فلم کی نمائش کی گئی تو سنیما گھروں میں ایسا منظر ہوگا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔توگاڑیہ نے آج یہاں پدماوتي فلم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میڈیا کو بتایا کہ آزادی کے نام پر کسی کو بھی تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے اس فلم پر پابندی عائدکرنی چاہئے .’لو جہاد’ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرتوگاڑیہ نے کہا کہ یہ ‘لو’ نہیں جہاد ہے جسے روکنے کے لئے قانون بننا چاہئے ۔