تومر کو ضمانت کی منظوری سے عدالت کا انکار

نئی دہلی ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے سابق وزیرقانون جتیندر سنگھ تومر کوآج جعلی ڈگری مقدمہ میں ضمانت منظور نہیں ہوئی۔ جیل میں قید تومر کو عدالت نے یہ کہتے ہوئے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا کہ عوام کو کب تک اس طرح بیوقوف بنایا جاتا رہے گا۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ترون یوگیش نے تومر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک عام شہری کی حیثیت سے آپ ہمیں کب تک بیوقوف بناتے رہیں گے؟ آپ کو ووٹ دیکر ہم نے اپنا نمائندہ منتخب کیا اور ہمیں کیا حاصل ہوا؟‘‘۔