سرینگر ، 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ کو رات کے وقت ہونے والی بارشوں کے سبب مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ہم نے پنتھال میں مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کی ہے۔