توانائی کے تحفظ کا عہد کرنے عوام سے چندرا بابو نائیڈو کی اپیل

حیدرآباد 14 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج ریاست کے عوام پر زور دیا کہ وہ توانائی کے تحفظ کا عہد کریں تاکہ موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کو فائدہ ہوسکے ۔ چیف منسٹر نے قومی تحفظ توانائی یوم 14 ڈسمبر کے موقع پر یہ اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ اور قدرتی گیس کی قلت کے پیش نظر توانائی کے تحفظ کی بہت اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے تحفظ کے ذریعہ ماحول کو گلوبل وارمنگ سے بھی بچایا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائنا اور دہلی میں حکومت کے نمائندے کے رام موہن راؤ و دوسروں کے ساتھ توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کئی پوسٹرس بھی جاری کئے ۔