تنوویڈس منو کی کامیابی اور مادھون کی سالگرہ کا جشن

ممبئی ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) تنوویڈ منو ریٹرنس کی کامیابی اور ایکٹر مادھون کی سالگرہ ایک ہی روز منائی گئی جہاں بالی ووڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی۔ بپاشاباسو، کنگنا راناوت، راج کمار ہیرانی، ستیش شاہ، دیا مرزا، تنیشا مکرجی اور مندیرا بیدی شرکت کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔ مادھون نے اس موقع پر ’’بلیک فاریسٹ‘‘ کیک کاٹا اور وہاں موجود مہمانوں نے نہ صرف انہیں بلکہ کنگنا راناوت کو بھی مبارکباد دی جوکہ تنوویڈس منو میں بھی ہیروئن تھیں اور سیکوئیل میں بھی انہوں نے ہی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ کنگنا کا کہنا ہیکہ وہ یوں تو سیکوئیلز میں ایقان نہیں رکھتیں لیکن جب تنوویڈس منوریٹرنس کا اسکرپٹ انہیں پڑھ کر سنایا گیا تو وہ بے چین ہوگئیں اور اسی وقت فیصلہ کرلیا کہ وہ اس سیکوئیل میں ضرور کام کریں گی۔