نانا پاٹیکر نے دتہ کو بھیجوائی عدالت کی نوٹس
اداکارہ تنوشری دتہ نے کہا ہے کہ اداکار نانا پاٹیکر اور فلمساز وویک اگنی ہوتری سے قانونی نوٹس ملا ہے۔ حال ہی میں ٹی وی پر ایک بیان میں دتہ نے پاٹیکر پر الزام لگایا تھا کہ دس سال پہلے فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کے ایک گیت کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ غلط برتاو کیا۔ اس الزام کو انہوں نے دہرایا۔ تنازعہ پیدا ہونے کے بعد انہوں نے فلمساز وویک اگنی ہوتری پر بھی 2005 میں آئی فلم ’’چاکلیٹ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ غلط برتاو کرنے کا الزام لگایا۔ اداکارہ نے بتایا آج مجھے دو قانونی نوٹس ملے ایک نوٹس نانا پاٹیکر سے اور دوسرا وویک اگنی ہوتری سے ملا ہے۔ اپنی پی آر ٹیم شمر انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں دتہ نے کہا ملک میں سچائی بیان کرنے کا آپ کو یہی انعام ملتا ہے۔ نانا اور وویک اگنی ہوتری دونوں کی ٹیم میرے اوپر کیچڑ اچھالنے کے لئے مہم چلا رہی اور سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پر جھوٹی اور غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ سابق مس انڈیا یونیورس اداکارہ نے دعوی کیا کہ پاٹیکر اور اگنی ہوتری کے پرستار ان کے خلاف بیہودہ الزام لگارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ ان کے گھر پر تعینات پولیس عہدیدار جب ناشتہ کرنے گئے تھے تو دونا معلوم افراد نے بنا بلائے ان کے مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی حالانکہ کسی طرح انہیں روک دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا مہاراشٹرا نونرمان سینا پارٹی ان کے خلاف دھمکیاں دے رہی ہے۔ اس تنازعہ نے ملک میں ’’می ٹو ابھیان‘‘ کی شروعات کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ متا ثرہ لوگوں کے برسوں سے چلے آرہے اداس رویہ نے ملک میں محروم رکھا تنوشری دتہ اب امریکہ میں رہ رہی ہیں۔