تنظیم تحفظ جانوران پیٹا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنگلورو 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے کرناٹک یونٹ کے کارکنوں نے آج ریاست کے ساحلی علاقہ میں روایتی بھینسوں کے دوڑ پر عائد پابندی کی برخاستگی اور رضاکارانہ تنظیم پیٹا کے خلاف امتناع کے مطالبہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جوکہ تحفظ جانوران کی تنظیم نے مذکورہ کھیل سے باز رکھنے کے لئے کرناٹک ہائیکورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔ انا ڈی ایم کے قائدین اور کارکنوں نے پیپلز فار ایتھکل ٹریٹمنٹ آف انیملس (PETA) کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس نکالا اور سدرامیا حکومت سے مطالبہ کیاکہ روایتی اسپورٹس کمبلا منعقد کرنے کے لئے جلد از جلد ایک آرڈیننس جاری کیا جائے۔ کرناٹک یونٹ کے سکریٹری وی یوگا زہیندی نے کہاکہ ہمارے چیف منسٹر کو جلی کٹو کے معاملہ میں ٹاملناڈو سے سبق سیکھنا چاہئے اور علاقہ جنوبی کنڑا میں کمبلا منعقد کرنے کے لئے راہ ہموار کرنا چاہئے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
سپریم کورٹ میں جلی کٹو کی عرضیوں پر سماعت
نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ جلی کٹو معاملہ کی 31 جنوری کو سماعت کی جائے گی جبکہ ٹاملناڈو میں بدمست بیلوں کو قابو میں کرنے کے کھیل کی اجازت دینے کے لئے 6 جنوری کے اعلامیہ سے دستبرداری سے متعلق مرکزی حکومت کی درخواست کا انتظار ہے۔ جسٹس دیپک مصرا کی زیرقیادت بنچ نے جلی کٹو سے متعلق تمام عرضیوں کو قبول کرتے ہوئے کہاکہ منگل کو سماعت کی جائے گی۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے بنچ کے روبرو بتایا کہ جنوری 2016 ء کے اعلامیہ سے دستبرداری کے لئے مرکز ایک عرضی داخل کرنا چاہتا ہے۔
قبل ازیں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا۔